• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابائے بلوچستان کی برسی پرآج کوئٹہ میں تقریب ہوگی‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینئر عہدیداروں اورساتھیوں کا اجلاس ہوا جس میں بی ایس او پجار کے دوستوں نے بھی شرکت کی اجلاس بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو، میر حاصل خان بزنجو، ایڈووکیٹ قلندر رضا مگسی کے تعزیتی ریفرنسز اور ورلڈ یوتھ ڈے کو منانے کے حوالے سےغور کیاگیا شرکاء سے حاجی عطا محمد بنگلزئی، نیاز بلوچ، محراب مری، میران بلوچ، شہ مرید بلوچ، عبید لاشاری، علی احمد لانگو، نعیم بنگلزئی، محمود رند، انیل غوری، صدیق کھیتران، ریاض زہری، نصراللہ شاہوانی، ملک نصیر شاہوانی، سعدیہ بادینی فریدہ بلوچ و دیگر نے خطاب کیاشرکاء نے فیصلہ کیا کہ آج 11اگست کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی اورورلڈ یوتھ ڈے کے حوالے پروگرام شام 4بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا جبکہ میر حاصل خان بزنجو کی برسی 20 اگست اورایڈووکیٹ قلندر رضا مگسی کا چہلم بھی کوئٹہ میں منایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید