کوئٹہ (پ ر)یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول 2024 فلائنگ ٹینس بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کلی ابراہیم زئی ونر اور فزیکل کالج رنر ٹیم رہی جبکہ بوائز میں برنی اکیڈمی ونر اور ہدہ اسپورٹس رنر قرار پائی۔ ٹورنامنٹ میں گرلز کی 10 جبکہ بوائز کی چھ ٹیموں نے شرکت کی، فلائنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں 60 سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید نعیم اختر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔