• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم نے 8 ماہ بعد ٹیسٹ میچوں کی تیاری شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نے 8ماہ بعد ٹیسٹ میچوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اتوار کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی دو گھنٹے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کپتان شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، عامر جمال نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی سعود شکیل، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں ۔ جو بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

اسپورٹس سے مزید