• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف گالف چیمپئن شپ احمد بیگ نے پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اٹھائیس ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں احمد بیگ نے پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا۔ اتوار کو احمد بیگ نے بارہ انڈر پار کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن شبیر اقبال 9 انڈر پار کے ساتھ دوسرے اور محمد عالم 8 انڈر پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ امیچرز کیٹگریز میں عمر خالد فاتح اور سینئر امیچر گراس میں اظہر عباس نے ٹائٹل جیتا ۔ محمد طارق سینئر پرو اور محمد اشس جونئیر پرو میں کامیاب رہے۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے ہے۔ اختتامی تقریب کےچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے انعامات تقسیم کیے۔

اسپورٹس سے مزید