• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی، شاہینز کو دوسرے میچ میں میلبرن اسٹارز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میلبرن اسٹارز کے خلاف 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو میلبرن اسٹارز نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے۔ لیئم بلیک فرڈ 55 ،ایشلے چندرا سنگھے نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ارجن نائر نے 15گیندوں پر 36 رنز بنائے ۔ ناکام 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ طیب طاہر 57رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنائے۔رائلے مارک نے 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اسپورٹس سے مزید