• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائروال تنصیب میں پیشرفت‘ ڈیجیٹل میڈیا فریم ورک پر کام تیز

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے فائروال کی تنصیب کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے‘ اوور دی ٹاپ سروسز ریگولیٹ کرنے کیلئے فریم ورک پرکام تیز کردیا‘ نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈ اِن، آن لائن گیمنگ اور ای کامرس کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا۔اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے‘او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک ،اتھارٹی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، اسکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو، وائبر سمیت مختلف فورمز کو لائسنس اور اتھرائزیشن لینا ہوگی ۔میڈیا ڈیجیٹل سروسز کو بھی پی ٹی اے اور پیمرا مل کر ریگولیٹ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید