• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شیخ حسینہ کا امریکا پر الزام‘‘ والدہ سے منسوب بیان جھوٹا ہے، بیٹا

کراچی (رفیق مانگٹ) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے ساجد وازیب نے ان خبروں کی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حسینہ واجد نے امریکا پر بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر موقع ملتا تو وہ اپنی تقریر میں اس کا جواب دیتی۔

 ایکس پر ایک پوسٹ میں، وازیب نے ایسی رپورٹس کو ’’مکمل طور پر غلط اور من گھڑت‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک اخبار میں شائع ہونے والا میری والدہ سے منسوب حالیہ استعفیٰ کا بیان مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت ہے۔

میں نے والدہ کے ساتھ صرف اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ڈھاکہ چھوڑنے سے پہلے یا بعد میں کوئی بیان نہیں دیا۔اس سے قبل انڈین ویب سائٹ’ دی پرنٹ‘ کے حوالے سے دیگر انڈین ، بنگالی اور خلیجی ویب سائٹس نےرپورٹس دیں۔

یاد رہے کہ دی پرنٹ ویب کی گلوبل رینکنگ12506جب کہ بھارت میں یہ1187رینکنگ پر ہے۔ 

بنگالی اخبار ’ پروتھوم عالو‘1998میں پہلی بار منظر عام پر آیا۔ جس کی ملک میں رینکنگ پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ خبر کسی برطانوی،امریکی یا کسی اور معتبر مغربی میڈیا میں نہیں آئی۔

 دی پرنٹ کی رپورٹ میں میں بتایا گیا کہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے اور طلباء کے پرتشدد مظاہروں کے درمیان 5 اگست کو ملک سے فرار ہونے سے پہلے قوم سے خطاب کرنا چاہتی تھیں اور وہ تقریر جو نہ کی جاسکی اس میں حسینہ نے امریکا پر بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کا الزام لگایا۔

اہم خبریں سے مزید