• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے ڈھائی ارب کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا:کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اقلیتوں کے حقوق کی اساس معاملات دین میں مکمل طور پر فراہم کی گئی ہے،پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مذہبی اقلیتوں کے لئے2 ارب 50 کروڑ کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا۔پہلی بارخصوصی طورپر 10 ہزار خاندانوں کے لیے گرانٹ دی گئی۔مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں میں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ۔
ملتان سے مزید