ملتان ( سٹاف رپورٹر) ا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان ملتان کی ریجنل چیف شازیہ پرویزاور زونل ہیڈ مہرفرخ محمود نے کہا ہے کہ ا سٹیٹ لائف کے فیلڈ ورکرز پاکستان کے معاشی سرحدوں کے محافظ ہیں،ا سٹیٹ لائف لاکھوں افراد کی کفالت کر رہا ہے،اس کا مشن لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی او ر ترقی لانا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان زون میں جشن آزادی میلہ میں بہترین پوزیشن اورٹارگٹس کے حصول میں کامیاب ہونے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایریا منیجر ایسوسی ا یشن کے صدر ہمایوں سعید فیلڈ ورکر ایسوسی ایشن کے صدرآغا سہیل کامران، مرزا ناصر بیگ، سی بی اے ملتان کے صدر جہانگیر جمال نے بھی اظہار خیال کیا۔