کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر/ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید خان دوتانی، ولی بریالی ، نصیر احمد کاکڑ، مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی ، اطلاعات سیکرٹری فیصل کاکڑ، آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے روزانہ 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین، ہوٹلز، کیٹرنگ، شادی ہالز والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےرہنماؤں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ باربار پریشر میں کمی سے صارفین کو شدیدمصائب درپیش ہیں لوگ مجبوراً کمپریسر کے استعمال پرمجبور ہیں جس سے حادثات کا خدشہ بھی موجود ہے سوئی سدرن گیس کمپنی مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔