• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم نے اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا اعلان کرکے پاکستان کا اثاثہ قرار دیا، شام سندر آڈوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اقلیتی رہنما، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے اقلیتوں کے قومی دن پر بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ بابائے قوم نے اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے اُنھیں پاکستان کا اثاثہ قرار دیا تھا جس سے اقلیتوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ،انھوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے 2009؁ء میں 11اگست کا دن اقلیتوں کیلئے قومی دن قرار دینے کا اعلان کیا تھا ،پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔