• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مہنگی بجلی کی شکار عوام پر میونسپل ٹیکس بھی عائد

کراچی (آئی این پی ) مہنگی بجلی کی شکار شہر قائد کی عوام پر مونسپل ٹیکس عائد کردیا گیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی کے بلوں میں مونسپل ٹیکس کی رقم شامل کردی گئی ہے، شہری پہلے ہی اوور بلنگ اور مہنگی بجلی سے پریشان ہیں۔101 یونٹ سے 200 یونٹ تک 20 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک 40روپے، 301سے 400یونٹ تک 100 روپے، 401سے 500یونٹ تک 125 روپے مونسپل ٹیکس ہے۔ علاوہ ازیں 501سے 600 یونٹ تک 150روپے، 601سے 700 یونٹ تک 175 روپے اور 700سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 300 روپے یوٹیلیٹی کی مد میں واجب الادا ہوں گے۔کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تمام کیٹیگریز پر 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں، صنعتی صارفین کی تمام کیٹیگریز پر بھی 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں۔ میئر کراچی کا دعوی ہے کہ ٹیکس کی وصولی سے شہر میں ترقیاتی کاموں میں بہتری آئیگی، کے ایم سی کو کراچی شہر سے صرف چند کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید