• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں پشاور یونیورسٹی کی طالبات کی انٹرن شپ مکمل

پشاور (نامہ نگار ) خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں پشاور یونیورسٹی کے آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کیلئے منعقدہ 4 ہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سید سعادت جہاں کے مطابق تقریب میں خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کی چیف کمشنر فرح حامد خان اور پشاور یونیورسٹی کے آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمرانہ سیمی سمیت سی پی ڈی آئی کی صوبائی کوآرڈینیٹر ثروت جہان ، جی آئی زیڈ کی ایڈوائزر گڈ گورننس صدف شاہین اور کمیشن کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں انٹرشپ کی تکمیل پر طالبات کو سرٹیفکیٹس جبکہ سی پی ڈی آئی کی جانب سے چیکس دیئے گئے۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات کو کمیشن میں عوامی آگاہی مقصد کیلئے بنائے گئےآر ٹی آئی بینرز، بروشرز، کیلنڈرز اور کمیشن کی سالانہ رپورٹ کی تیاری میں پریکٹیکل کام کرنے کا موقع ملا۔ خیبر پختونخوا انفامیشن کی چیف کمشنر نے طالبات کے کام کو سراہا اوراس طرح 4 ، 4 طلبہ کیلئے ہر سال 2 انٹرن شپس پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ سی پی ڈی آئی کی جانب سے انٹرن شپ پروگرام کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پشاور سے مزید