• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈکیتی اوررہزنی کی وارداتیں،3شہریوں کو لوٹ لیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر سیلزمین سے تقریبا 3لاکھ کی نقدی چھین لی گئی، تہکال میںلڑکے سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نئی موٹرسائیکل اور موبائل فون جبکہ خوشحال باغ بابوگڑھی میں شہری کو موبائل فون اورہزاروں نقدی سے محروم کردیا گیا۔تھانہ فقیرآباد کے علاقے دلہ زاک روڈنزد چنگی اڈہ پرمسلح افراد نے ڈالڈاگھی ایجنسی کے سیلزمین محمد ظریف ساکن پخہ غلام سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ 96 ہزار روپے کی نقدی چھین لی مدعی نے بتایاکہ انہو ں نے سوزوکی میں ان کا پیچھا بھی کیا تاہم وہ فرار ہوگئے اسی طرح تھانہ تہکال کو دیئے گئے تحریری درخواست میں تہکال بالا کے رہائشی 18سالہ محمد فیض یاب نے کہا ہے کہ وہ موٹرسائیکل پر سودا لینے تمبوانوں موٹر گیا تھا واپسی پر موٹرسائیکل پرسواردوافراد نے اووٹیک کرکے اسے روکا اور پستول کی نوک پر اس سے موبائل ، 2500نقدی اور نئی سی ڈی 70موٹرسائیکل ماڈل 2024جسکی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد ہے اس پر بیٹھ کر یونیورسٹی روڈ کی طرف فرار ہوگئے ۔تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے خوشحال باغ بابوگڑھی میں راہزنوں نے بختور شاہ ولد ایران شاہ ساکن تہکال پایان محلہ داؤ زئی سے موبائل اور 55ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔
پشاور سے مزید