راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، میڈیکل سٹور سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بینظیر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض طبی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔