• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا بھرپور جشن آزادی، آتش بازی، پرچم کشائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا 77واں جشن آزادی ایم کیو ایم پاکستان کے تحت بھر پور انداز میں منایا گیا، شب آزادی کے موقع پر فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں دل کش کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس سے پارٹی کے مرکزی قائدین نے خطاب کیا، تقریب میں ایم کیو ایم کے منتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی، ٹائون کے ذمے داران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، شرکاء نے اولمپکس ہیرو ارشدندیم کی تصاویر اٹھا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا، ان کے ہاتھوں میں قومی پرچم بھی تھے، 14اگست کی صبح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرا ٓباد پر 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کُشائی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر رہنما و رکن مرکزی کمیٹی سید امین الحق، حق پرست اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔تقریب میں پاکستان کی سلامتی، سالمیت تحفظ اور ترقی کیلئے دعا بھی کر ائی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید