• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی میں بڑھتے اخراجات کو روکنے کیلئے اقدامات کا آغاز

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سرکاری ٹی وی میں بڑھتے اخراجات کو روکنے اور غیر ضروری مد میں خطیر رقوم ضائع کرنے کی روک تھام کیلئے اقدامات آغاز کیا جارہا ہے۔ تاہم ان اقدامات کا آغاز ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد نے سے ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینکرز اور ریسرچرز کی نئی تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ آفیشل لنچ، ڈنر، انٹرٹینمنٹ ریفریشمنٹ اور اس کے تحت تمام قسم کے اعزازیہ اور کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید