• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب متحد، اپنے اختلافات اور تمام دوریاں ختم کرنی چاہئیں، شرجیل میمن

کراچی (نیو زڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مخصوص بچے ہمارے لئے خاص ہیں، ہمیں آج یوم آزادی کے 77ویں سالگرہ کے موقعے پر یہ عہدکرنا چاہئے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان بچوں کی خدمت کرنی ہے، آج کے دن ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے، ہم سب متحد ، اپنے اختلافات اور تمام دوریاں ختم کرنی چاہئیں۔ یوم آزادی کے موقعے پر قائد اعظم ہائوس میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم یوم آزادی عید یا کسی بھی اور تہوار کے مقابلے میں پورے جوش و خروش سے مناتی ہے، ہمارے یہاں کچھ لوگ عید پہلے اور بعد میں الگ روز عید مناتے ہیں، ہندو برداری ہولی مناتی ہے، مسیحی برادری کرسمس اور دوسرے تہوار مناتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید