• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ٹاؤن میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ٹاؤن میں جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کیساتھ منایا گیاچیئر مین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ نے پرچم کشائی کی ،کیک بھی کاٹا کورنگی ٹاؤن کے ایجوکیشن دفتر میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پرADC-II ڈاکٹر آصف احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کورنگی شگفتہ احمد، میونسپل کمشنر غلام فرید، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون، ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد ، کوآرڈینٹر سر معیز الدین، یو سی 7 کے چیئر مین خورشیداحمد اور کورنگی ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران ، اساتذہ اور ٹی ایم سی اسکول کے طلبا و طالبات اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں 77ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جس پر موجود حاضرین نے تالیاں بجا کر بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کہاکہ آج وطن سے تجدید عہد کا دن ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید