• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات ضرور لیکن حالات اتنے خراب نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نفرتیں اور مایوسیاں پھیلانے ملک کا نقصان کر رہے ہیں، وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے، لوگ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے مایوسیاں پھیلا رہے ہیں وہ بھول رہے ہیں کہ یہ قوم کتنی سخت جان ہے۔ یہ قوم پہلے بھی مشکل وقت سے نکل آئی تھی ، اب بھی مشکلات کا مقابلہ کریگی اور پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر نکلے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران کی بڑی وجہ وہ عناصر ہیں جو قوم خاص طور پر نوجوانوں میں مایوسیاں پھیلا رہے ہیں۔ مشکلات ضرور ہیں لیکن حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنے بعض عناصر اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کےلیے بتا رہے ہیں۔ دو ہزار بائیس کا سیلاب اور اس کے بعد قوم کا پھر سے ابھرنا اس بات کا ثبوت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید