• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیشنل، قذافی اور پنڈی اسٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف ایوارڈ یافتہ کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈیزائن کے مطابق اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید