• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمہارواڑہ میں غیرقانونی عمارت کی تعمیر جاری‘ SBCAخاموش

کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی )کراچی کے علاقے لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا‘علاقہ کنکریٹ کا جنگل ‘سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیوکمہارواڑہ میں زیرتعمیر بلڈنگ کا پورشن گرنے سے مکان کی تباہی اور بکراپڑی میں عمارت منہدم ہونے سے دوافرادکے جاں بحق ہونے کے باوجود علاقے میں این اوسی اور لے آؤٹ پلان کی منظوری کے بغیر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ‘نیوکمہارواڑہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ انتہائی ناقص موادسے تیار کی جارہی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ‘ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشیدسولنگی اوردیگر افسران کو متعددشکایات کے باجود مذکورہ عمارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ‘ذرائع کاکہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے مقامی بلڈنگ انسپکٹرز اورضلعی افسران نے بلڈرسے موٹی رقم لیکر مذکور ہ عمارت کا کام جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ کسی بھی قسم کی شکایت پر کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا،اس ضمن میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان شکیل سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاٹی سے معلوم کرکے بتائیں گے آیا اس پر کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید