• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جنگ آج بھی جاری ہے، آئین و قانون میں رہ کر کام کررہے ہیں، جسٹس محسن اختر

اسلام آباد(جنگ نیوز،ایجنسیاں) جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہم نے 77 برس میں بہت سی چیزوں میں ترقی کی لیکن ہماری جنگ آج بھی جاری ہے۔ہماری جنگ آج بھی جاری، آئین و قانون میں رہ کرکام کر رہے ہیں، اس ملک کے لیے آبا و اجداد نے جو قربانیاں دیں ان کا شاید ہمیں احساس نہیں، ہائی کورٹ میں یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پاکستان نے 77 برس میں بہت سی چیزوں میں بہت ترقی کی لیکن ہماری جنگ آج بھی جاری ہے۔ ہم آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے ہر وہ کام کر رہے ہیں جن سے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں قائم رہیں۔

اہم خبریں سے مزید