• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کمیشن سے او جی ڈی سی ایل شیئرز کی واپس منتقلی پر کمیٹی قائم

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےنجکاری کمیشن سے اوجی ڈی سی ایل کےشئیرزکی واپس منتقلی کے معاملے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی- کمیٹی او جی ڈی سی ایل کے شئیرز پرحتمی فیصلہ اور شئیرز کی منتقلی کا قانونی راستہ تجویز کرے گی ۔

کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ سنیٹر ارونگزیب ، وزیر اقتصادی امور سنیٹر احد خان چیمہ ‘ وزیر پیٹرولیم سنیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان شامل کیے گئے ہیں-کابینہ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی وضع کردئیے گئے-

کمیٹی او جی ڈی سی ایل کے شئیرز پر حتمی فیصلہ اور شئیرز کی منتقلی کا قانونی راستہ تجویز کرے گی-کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم اورکابینہ کو پیش کرے گی-

کابینہ کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ وزارت نجکاری فراہم کرے گی-تقریبا 10 سال قبل او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ سے زائد شیئرز نجکاری کمیشن کو منتقل کیے گئے تھے-

 او جی ڈی سی ایل کےشیئرز پیٹرولیم ڈویژن یا وزارت خزانہ کے تحت ساورن ویلتھ فنڈ کو منتقل کرنے کی تجاویز ہیں تاہم کابینہ نجکاری کمیٹی 2 اگست کو اس حوالے سے فیصلہ نہیں کرسکی تھی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید