• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس کے بعد ملک چھوڑنے کی پیشکش ہوئی، ارشد ندیم

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپک گولڈ میڈلسٹ، ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ مجھے ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفرزآئی تھیں، میں نے معذرت کرلی کہ پاکستان میں رہناہے ، میرے پاس 15، 20جیولین ہوں تو نوجوانوں کو ٹریننگ دوں گا، رضیہ پروین والدہ ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماں کی دعا ہو تو بیٹا کامیاب ہوتا ہے۔نیرج چوپڑا کو اپنے گھر بلائیں گے۔

ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری جانب سے پورے پاکستان کو یوم آزادی مبارک، والدین اور پورے پاکستان کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔یوتھ فیسٹیول 2012ء میں پہلا ایونٹ کھیلا۔کوچ فیاض حسین بخاری نے میری زبردست ٹریننگ کروائی۔

کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈمیں توڑ چکا ہوں۔اب تک پانچ گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ ورلڈ ریکارڈ98.48 میٹر ہے ۔دنیا بھرکے کوچز کا خیال ہے کہ میں اسے بریک کرسکتا ہوں۔تقریباً دو ماہ بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کروں گا۔

اہم خبریں سے مزید