• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی قیمتوں میں اضافے کی وجہ نیا IMF پروگرام‘ بلوم برگ

کراچی(این این آئی)غیرملکی جریدے بلوم برگ نےانکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اب بھی ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے،حکومت کونئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بجلی بلزنے گھر وں کے کرایوں کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ ٹیرف میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے قرض کی شرائط کی تعمیل کے لیے دیگر اصلاحات نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا ہے۔پاکستان دائمی معاشی بحران سے دوچار ہونے کے باعث توانائی کاشعبہ سردرد بن گیاہے۔
اہم خبریں سے مزید