کراچی (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ تھاویسین نے ایک ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایسےوکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔