اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اورجی ایچ پی ایل کے جائنٹ وینچر نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے راضگر1میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم او ایل پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹل بلاک کے علاقوں میں اس جائنٹ ونچر کے آپریٹر کے طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9جنوری کو کیا گیا تھاجسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کنویں سے روزانہ17.9ملین سٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153بیرل تیل حاصل کیا جا ئے گا۔