• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی(این این آئی)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو پولیس نے 9مئی مقدمات میں قصوروار قرار دیدیا۔پولیس نے 12مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دیدی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشریٰ بی بی کو آج ہفتہ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کو بشریٰ بی بی کو آج صبح 8 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت آج ہفتہ کو فیصلہ کریگی۔پولیس کے مطابق بشریٰ بی بی سے سانحہ نو مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید