اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پنجاب سمیت ملک کے بعض دیگر علاقوں میں گزشتہ روز بھی مو ن سون بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔اس دوران پنجاب کے بعض شہروں میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بھکر 78ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیر ،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران سندھ،وسطی، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔