• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک پر مجبور ہونگے ‘ فپواسا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا آن لائن اجلاس ہوا جس کا ایجنڈا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی غفلت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مالی بحران اور دیگر اہم مسائل کو حل کرنے میں ناکامی تھا۔ فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عزیر سمیت نائب صدر ڈاکٹر مظہر، بلوچستان چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں خان، پنجاب چیپٹر کے ڈاکٹر عمران او سندھ چیپٹر کے صدر ڈاکٹر اختیار علی گھومرو اور دیگر نے شرکت کی صدر اجلاس نے اس موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا کہ جشن منانے کے بجائے انہیں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے تحفظ کے لیے اجلاس منعقد کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا کہ فپواسا کی قیادت نے وعدوں کو پورا کرنے میں ایچ ای سی کے چیئرمین کی ناکامی اور نااہلی کو اجاگر کیا۔ یقین دہانیوں کے باوجود ایچ ای سی نے ان میٹنگز کے منٹس بھی جاری نہیں کیے ہیں۔ فپواسا قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کو ایک ہفتے کے اندر مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی جائے ورنہ احتجاجی تحریک پر مجبور ہونگے ۔
کوئٹہ سے مزید