کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری کی قیادت میں ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے زہری قبائل کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میںوفد نے علاقائی مسائل سے آگاہ کیاصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایات اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زہری قبائل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گامیرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیںانہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن زہری قبائل کی ترقی ،خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہےوفد میں ماسٹر حبیب اللہ زہری ،انجینئر جمیل احمد زہری ، حفیظ زہری ، سلمان نیچاری ، محمد حسین زہری، انجینئر ساجد زہری اور عبدالرؤف زہری سمیت دیگر شامل تھے۔