کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا اشرف علی نے ساری زندگی دین متین کی آبیاری و سربلندی کے لئے جدوجہد کی ،یہ باتیں انہوں نےمرکزی جامع میں شیخ القران مولانا غلام اللہ خان مرحوم کے فرزند جامعہ تعلیم القران راجہ بازار راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشرف علی کی وفات کی مناسبت سےمنعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیں قبل ازیں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی مولانا انوار الحق حقانی نے کہاکہ مولانا اشرف علی کا عظیم ادارہ ہمیشہ سے اسلامی دینی تحریکات کا مرکز رہا ہےتوحید و سنت کی سربلندی شرک و بدعات کے خاتمےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ عظمت اصحاب رسول اللہ کے لیے جدوجہد خلاف اسلام قوانین کے سد باب جہاد اور اسلامی سیاست کے غلبہ جیسیتحریکات کا مرکز و محور رہا ہے ایسی جامعیت بہت کم اداروں اور شخصیات کو نصیب ہوئی ہے کروڑوں مسلمان آج بھی ان کے عظیم والد مجاہد شیخ القران مولانا غلام اللہ خان کے عقیدت مند موجود ہیں مولانا اشرف علی نے ہمیشہ اپنے والد کیعظیم خوبیوں و صفات کو زندہ رکھا تھا۔