• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بیٹے کی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب بائی پاس کے رہائشی عبدالرشید نے کہا ہے کہ میرا بیٹا مجیب بنگلزئی دو ماہ قبل گھر سے چلا گیا جس کے بعد سے اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ، اگر میرے بیٹے کا کسی مسلح تنظیم سے تعلق ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا مجیب بنگلزئی دو ماہ قبل گھر سے گیا جس کے بعد سے اس کے بارئے مین ہمیں کچھ علم نہیں اسے تلاش اور رابطہ کرنے کی کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہ ہوسکا ، قریبی تھانہ میں اطلاعی رپورٹ درج کرائی ہے، اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید