کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تندوروں اورقصائیوں کے خلاف کارروائیاں کیں،8 افراد گرفتار جیل منتقل،تفصیلات کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے عالمو چوک اور نواں کلی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے وزن میں کمی کرنے والے تندوروں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔کارروائیوں کے دوران 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا جبکہ 4 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔