• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کاسفر حصول علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا، ڈاکٹر ظہور بازئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور بازئی نےکہاہے کہ ترقی کاسفر حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتاآج کادور تعلیم ،تحقیق سائنس اور ٹیکنا لوجی کادور ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ بلوچستان کے کوالٹی ایشورنس اینڈ ایکریڈ یٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پائیدار معاشی ترقی کا تصور تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے لوگوں کے بغیر ادھورا ہےیہ تعلیم ہی ہے جومفید مہارتیں، نظریات، قدریں اور وہ تصورات سکھاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے علمی و تحقیقی پروگرام جامعات میں معیار کی بہتری کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر تھل یونیورسٹی بھکر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے تفصیلی لیکچردیا اورتحقیق کے معیار، تعلیمی پروگرامز کی بہتری، نصاب کی جانچ، فیکلٹی کی کارکردگی اور طلبہ کے سیکھنے کے نتائج کو مؤثر بنانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔
کوئٹہ سے مزید