• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مظالم کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں کرسکے، نسیم شاہ

برمنگھم (پ ر) 15اگست انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام برمنگھم میں انڈین قونصلیٹ کے سامنے کشمیریوں نے احتجاج کیا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے رہنما سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے مظالم کئے ہیں لیکن کشمیریوں کی تحریک آزادی کے جوش و ولولے میں کوئی کمی نہیں آئی، وہ ہر حالت میں ا نڈیا سے آزادی چاہتے ہیں، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، کل جماعتی رابطہ کمیٹی کے صدر مولانا طارق مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کیسا جمہوری ملک ہے جو خود آزادی منارہا ہے لیکن دوسری طرف وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق دبائے ہوئے ہے،نریندر موودی پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئے۔ کشمیر رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری صاحبزادہ فاروق القادری نے کہا کہ جبری قبضہ سے کشمیر انڈیا کا حصہ نہیں بن سکتا، ہر کشمیری بھارت سے نفرت کرتا ہے اور آزادی تک وہ ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ کشمیر رابطہ کمیٹی کے ترجمان خواجہ سلیمان نے کہا کہ تاریخی طور پر برطانیہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے مہرالنسا نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں پر بھی بھارتی فوجی درندوں نے مظالم ڈھائے ہیں لیکن عورتیں بھی اس جدوجہد میں ایک اہمکردار ادا کررہی ہیں ۔بابائے کشمیر چوہدری منظور گافا نے کہا کہ ہم برطانیہ سے اس وقت تک آواز اٹھاتے رہیں گےجب تک مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد نہیں ہوتا۔
یورپ سے سے مزید