پشاور:(جنگ نیوز) خیبرپختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ کی تشکیل عمل میں لایاگیا،سرتاج الدین کو صدر ،احمد نوازملیزئی سیکرٹری جنرل اور شہزاد اسلام کوفنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔گزشتہ روز صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا،جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کی سابق کابینہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے صوبے میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے کام کرنے پر مبارکباددی ۔