• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں افسر نے خواتین کے سامنے کپڑے تبدیل کرلئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں پولیس آفیسر کی خواتین کے سامنے کپڑے تبدیل کرنے کی ویڈیونےآئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے تھانہ کلچر میں اصلاحات کےدعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

لیاقت آباد تھانہ کے ایک پولیس آفیسر کی ویڈیو منظر پر آئی ہےجس میں پولیس آفیسرکمرے میں دو خواتین کی موجودگی کے باوجود شرٹ اتاردیکھائی دے رہا ہے، پولیس آفسر کی غیر اخلاقی حرکت دیکھ کر تھانے میں موجود خواتین شرم کے باعث چہرے دوسری جانب پھیردیتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر اے ایس آئی پرویز نے خواتین کے درمیان تنازع پر درج مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں خواتین کو تھانے بلایا تھا ۔تاہم پولیس آفیسرکی جانب سےتھانے میں خواتین کی موجودگی میں شرٹ اتارنے کی ویڈیو نےروایتی تھانہ کلچر کی بدترین شکل کی عکاسی کرتے ہوئے آئی جی سندھ کے تھانہ کلچر میں اصلاحات کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئ جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اے ایس آئی پرویز کو معطل کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید