کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں رواں سال خناق سے 28 اموات ہوئیں جن میں سے 10کا تعلق کراچی سے ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صوبے بھرمیں خناق کے 166 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے73 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ گذشتہ سال خناق کے سبب سندھ بھر میں 55 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 49 کیسزکا تعلق کراچی سے تھا۔