• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیٹرز کمیونٹی کے تحت کراچی اسکولز اینڈ ایجوکیشنل سپلائیز شو کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایجوکیٹرز کمیونٹی کے تحت نجی ہوٹل میں کراچی اسکولز اینڈ ایجوکیشنل سپلائیز شو کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولوں اور سپلائرز کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے۔ نمائش میں سارا دن گہما گہمی رہی اور بڑی تعداد میں طلبا ، والدین ، اساتذہ اورایجوکیٹرز نے نمائش کا دورہ کیا جبکہ ماہرین کی جانب سے تعلیمی اور موٹیویشنل لیکچرز بھی دیئے گئے جن میں طلبا اور والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی اسکولز اینڈ ایجوکیشنل سپلائیز شوکی بانی رقیہ سلمان کا جنگ سے گفتگو میںکہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کمیونٹی نے ہمیشہ تعلیمی حوالے سے جدت اور عمدگی پیداکرنے کی کوشش کی ہے اور اس شو کے ذریعے بھی والدین، طلبا، ایجوکیٹرز، تعلیمی اداروں اور سپلائرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا ہے تاکہ سب کو ایک جگہ معلومات میسر ہو سکیں اور وہ ایک دوسرے سے مستفیض ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ والدین نے یہاں اپنے بچوں کی اسکولنگ کے حوالے سے معلومات اکھٹی کیں، اساتذہ اور ایجوکیٹرز نے اپنی ایجادات سے متعلق نئی معلومات شیئر کیں جبکہ سپلائرز کو اسکولوں کی انتظامیہ سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مذید کہا کہنمائش کامیاب رہی ہے اس لئےآئندہ سال بھی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ بائیو انفارمیٹک چائلڈ پریونٹیو ہیلتھ سروسزکے اسٹال پر موجود ان کی چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نایاب گوہرنے بتایا کہ ان کا ادراہ تعلیمی اداروں کو صحت سے متعلق سروسز فراہم کرتا ہے جس میں بچوں کی اسکول میں صحت کی بحالی، ذہنی اور جسمانی صحت سے متعلق سروسز اور آگہی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے ذریعے انہیں فائدہ ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں طلبا ، والدین اور اسکول انتظامیہ نے اسٹال کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ چراغ کےا سٹال پر موجود نمائندہ مائرہ صدیقی نے بتایا کہ ہمارا ادارہ بچوں کے لئے اردو میں گیمز اور کارٹون بناتا ہے اور یہاں ہمیں کافی پذیرائی ملی ہے ۔ نمائش میں سدر کلب، الفا ایجوکیشن نیٹ ورک ،تھری پی لرننگ، چراغ فیملی، فرینکلن کووے ایجوکیشن، گلو سمز، کر مقابلہ، آئی آن آئی وی وائے، آئی وائی پی مینٹورز، اسکول انٹرنیشنل اکیڈمی، یونیٹی، کفایت پبلشرز، ڈاٹ اینڈ لائن لرننگ، آسک فیری، دی آسٹر اسکول، سمپلی فائیڈ، فیکٹس،مارخور تھری ڈی لیپ ایکوپمنٹ ودیگر نے اسٹالز لگائے۔ نمائش میں بچوں کے لئے ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید