• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ عرب امارات منتقل کردیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف آلارڈائس نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی نہ کرنا افسوس کی بات ہے ۔ لیکن ایونٹ میں شامل متعدد ٹیموں کی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کو سفری ہدایات جاری کرنے کے بعد یہ ممکن نہیں تھا۔ امارات میں ہونے کے باوجود میزبان بنگلہ دیش ہی رہے گا ۔