• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی چین روانگی میں دو دن کی تاخیر ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق تیکنیکی مسائل کی وجہ سے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ٹیم کو جمعرات کوروانہ ہونا تھا مگر اب ہفتے کو جائے گی، پی ایچ ایف نے ہیڈ کوچ کی مشاورت سے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا جس نے اذلان شاہ اور نو قومی ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔