• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ اور مینٹل پرفارمنس کوچ کی تلاش شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور مینٹل پرفارمنس کوچ کی تلاش شروع کی گئی ہے خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار دیا گیا ہے۔ وائٹ بال ٹیم کے لیے اسپیشل اسکلز کوچ بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی نے 4ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کا کہا ہے۔