• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرڈ امپائر کے فیصلے پر آؤٹ قرار پانے والے شان حیران اور ناراض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز تھرڈ امپائر کا فیصلہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو حیران کرگیا۔ ریویوپر آؤٹ دیئے جانے پر وہ سخت غصے میں دکھائی دیے ۔ ٹیلی وژن فوٹیج کے مطابق بدھ کو شان مسعود کو 6 رنز پر شریف الاسلام نے آؤٹ کیا ، اپیل مسترد ہونے پر بنگلہ دیش نے ریویو لیا، الٹرا ایج میں انہیں آؤٹ قرار دیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند پیڈ کے قریب بھی تھی لیکن تھرڈ امپائر نے سمجھا کہ بیٹ کا تھوڑا سا کنارہ لگا ہے ۔ آؤٹ ہونے کے بعد وہ غصے میں آگئے اور امپائر سے بحث کرتے ہوئے واپس چل پڑے۔ ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سے بحث کرتے دکھائی دیے۔