• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ، ایک اوور میں 39 رنز کا ریکارڈ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں ایک اوورمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا رڈکارڈسموآ اور وانا واتوکےدرمیان میچ میں قائم ہوا۔ سموآ کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے نالن نپیکو کے اوور میں 6 چھکے لگائے جب کہ نپیکو نے رہی سہی کسر تین نوبالز کرکے نکال دی ۔ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔ اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ نے انگلینڈ کےاسٹیورٹ براڈ کےاوور میں 36 رنز بنائے تھے۔