• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کو مل گئی.

بابر اعظم عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کی مشکلات کم نہ ہوئیں اور پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ 

ان سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ پاکستانی اننگز کو استحکام فراہم کریں گے لیکن اس کے برعکس ان کا وکٹ پر قیام محض دو گیندوں تک ہی محدود رہا۔ 

وہ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے ہوم گراؤنڈ پر 13 ٹیسٹ میں 22 اننگز کھیلی ہیں۔ راولپنڈی میں بابر اعظم نے ڈک تین سال اور 36 اننگز بعد حاصل کیا۔