• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سائبر حملے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی، PTA

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور کم اسپیڈ کا اعتراف کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق چار وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور اسپیڈ کم ہوئی. 

لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور کم سپیڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس شکیل احمد نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اپنا جواب جمع کروایا گیا 

پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کا اعتراف کرلیا وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ رپورٹ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی چار وجوہات ہیں پہلی وجہ زیر سمندر سمبیرین کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ ہوئی

 دوسری وجہ 31جولائی کی دوپہر کو ایک انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کی وجہ سے سپیڈ کم ہوئی تاہم متعلقہ انٹرنیٹ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملازمین معطل کیے تیسری وجہ 15اگست کو انڈین نیشنل ڈے پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو ہوا پی ٹی اے نے اعتراف کیا ہے کہ وی پی این کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی ہے عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرکے دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم خبریں سے مزید