• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا یونینز گرینڈ الائنس کےمطالبات تسلیم، احتجاج و دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) واسا یونینز کے گرینڈ الائنس کی ہڑتال کامیاب، مذاکرات میں مطالبات تسلیم کئے جانے پریونین عہدے داروں نے احتجاج و دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، واضح رہے کہ سب انجینئرز ایسوسی ایشن سیوا اورغازی یونین سی بی اے،لیبر علمدار یونین اورمزدور یونین کے گرینڈ الائنس کی جانب سے واسا میں افسران کی مزدور دشمنی پالیسی اور دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ دو روز سے کام چھوڑ ہڑتا ل و دھرنا جاری تھا،گزشتہ ر وز بھی ملازمین نے واسا ہیڈآفس کے باہر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس پر ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل /سیکرٹری ہاؤسنگ رانا سلیم ، ایم ڈی واساخالد رضا خان کو لے کر ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے اوردھرنے کی قیادت کرنے والے یونین رہنماؤں الحاج اقبال گھمن ،مقداد حسین صدیقی،ہدایت اللہ خان اور دیگرسے مذاکرات کئے جس پر یونین رہنماؤں نے انہیں تحریری طور پر 30 نکات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، جس پرڈی جی ایم ڈی اے اور ایم ڈی واسا نے ملازمین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نعرہ بازی کی ،بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
ملتان سے مزید