• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کہا میں آخری مرتبہ ان کی بات مان رہا ہوں، سینیٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد (فاروق اقدس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں الصباح قیدی نمبر 804سے ملاقات کرنے والے اعظم سواتی سے رابطہ کرنے کی مسلسل کوششیں ناکام رہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں یا کہیں اور۔ جلسہ ملتوی کیے جانے کے بارے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ٹی وی شوز میں مختلف مؤقف اور متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ بانیٔ چیئرمین نے جلسہ ملتوی ہونے کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ میں آخری مرتبہ ان کی بات مان رہا ہوں۔ جبکہ بعض خوش فہم یہ دعوے بھی کر رہے ہیں کہ اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر کیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ عنقریب اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید